4935 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ وَثَمَنُ الْمِجَنِّ رُبْعُ دِينَارٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت کے برابر چوری پر کاٹ دیا جائے گا ( اس وقت ) ڈھال کی قیمت چوتھائی دینار تھی ۔''
'' وثمن المجن ربع دینار'' بظاہر لگتا ہے کہ یہ وضاحت رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے حالانکہ درحقیقت یہ وضاحت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہے جیسا کہ حدیث: ( 4939) میں اس کی صراحت ہے ۔