فهرس الكتاب

الصفحة 4954 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابوبکر کا اس حدیث میں عمرہ پر اختلاف

4954 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ كَانَ ثَمَنُ الْمِجَنِّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَوَّمُ عَشْرَةَ دَرَاهِمَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ڈھال کی قیمت رسول اللہ ﷺ کے دور مبارک میں دس درہم لگائی جاتی تھی۔

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی مذکورہ دونوں روایات احادیث صحیحہ کے مخالف ہونے کی وجہ سے شاذ ہیں کیونکہ صحیح ترین روایات میں ڈھال کی قیمت تین درہم یا ربع دینار ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت