فهرس الكتاب

الصفحة 4989 من 5761

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

افضل عمل کا بیان

4989 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ الْخَثْعَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ فَقَالَ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ

حضرت عبد اللہ بن حبشی خثعمی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا:'' ایسا ایمان جس میں ذرہ بھر شک نہ ہو ، وہ جہاد جس میں کسی قسم کی خیانت نہ ہو اور نیک وپاک حج ۔

(1) گویا اصل فضیلت خلوص کو حاصل ہے جس میں بھی ہو ۔ ایمان میں ہو یا جہاد میں یا حج میں ۔

(2) افضل عمل کے سوال کے جوابات میں مختلف احادیث آئی ہیں ۔تطبیق یہ ہے کہ آپ نے حالات اور سائل کے لحاظ سے جوابات دیے ہیں۔ کسی حالت میں کوئی عمل افضل ہے ، کسی میں کوئی ۔کسی کے لیے جہاد افضل ہے ،کسی کے لیےذکر اور کسی کے لیےحج ۔اور کسی کے لیے کو ئی اور عمل افضل ہے۔ یہ بڑی واضح بات ہے۔

(3) ''نیک وپاک حج ،، او رو ہ یہ ہے جس میں کو ئی شہوانی قول وفعل نہ کیا گیا ہو ۔کسی فرض کا ترک اور کسی کبیرہ گنا ہ کاارتکاب نہ کیا گیا ہو ۔ اور ساتھیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کیا گیا ہو۔ (لا رفث ولا فسوق ولا جدال فی الحج ) بعض نے اس کے معنی ''حج مقبول ،، بھی کیے ہیں ۔ظاہر حج مقبول بھی توایسا ہی ہوگا ، لہذا کوئی فرق نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت