5099 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال ملانے والی،ملوانے والی، گودنے والی (جسم کے مختلف حصوں میں چھید کررنگ بھرنے والی یا جسم پر نقش ونگار بنانے والی) اور گدوانے والی ( جسم کے مختلف حصوں کو چھدوا کر ان میں رنگ بھروانے ولی یا جسم کے مختلف حصوں پر چھدوا کر نقش ونگار کرانے والی) عورت پر لعنت فرمائی ہے۔