5165 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ طَرَفَةَ عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ كُرَيْبٍ قَالَ وَكَانَ جَدُّهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَّهُ رَأَى جَدَّهُ أُصِيبَ أَنْفُهُ يَوْمَ الْكُلَابِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَ فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ فِضَّةٍ فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّخِذَهُ مِنْ ذَهَبٍ
حضرت عبدالرحمن بن طرفہ نے اپنے دادا محترم حضرت عرفجہ بن اسعد سے بیان کیا اورانہوں نے اپنے دادا محترم کو دیکھا تھا کہ جنگ کلاب کے دن ان کی ناک کٹ گئی تھی۔ انہوں نے چاندی کی ناک لگوالی لیکن اس سے بدبو آنے لگی تو نبئ اکرم ﷺ نے انہیں فرمایا کہ سونے کی ناک لگوالو۔