فهرس الكتاب

الصفحة 5169 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

سونے کی انگوٹھی کا بیان

5169 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ الْقَسِّيِّ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ الْحُمْرِ

حضرت علی﷜ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی قسی کپڑوں اورسرخ گدیلوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

'سرخ گدیلوں' ان میں روئی بھری ہوتی تھی اور انہیں اونٹ کے پالان کے اوپر رکھا جاتا تھا تاکہ پالان کی لکڑی سےجسم کو تکلیف محسوس نہ ہو۔ ریشمی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ بعض نے سرخ رنگ بھی منع کیا ہے کیونکہ اس کی شوخی زیادہ ہوتی ہے اور یہ آرام سے زیادہ زیب و زینت کے لیے ہوتا ہےاورمردوں کو زینت زیب نہیں دیتی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت