فهرس الكتاب

الصفحة 5190 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

ابوہریرہ کی حدیث اور فتادہ پر اختلاف کا بیان

5190 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ اللَّيْثِيُّ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى عِمْرَانَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَعَنْ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ وَعَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنَاتِمِ

حضرت حفص لیثی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمران ( بن حصین) ﷜ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے اور سبز مٹکوں کا نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے۔

1۔ ان دو روایات سے صراحتًا معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا چیزوں سے نہی صرف حضرت علی﷜ سے خاص نہیں۔ 2۔ اگر آپ اس قدر تکرار سے ملول ہوں تو دیکھئے فائدہ حدیث نمبر5163.

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت