5215 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَنَهَانِي أَنْ أَضَعَ الْخَاتَمِ فِي هَذِهِ وَهَذِهِ وَأَشَارَ بِشْرٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى قَالَ وَقَالَ عَاصِمٌ أَحَدُهُمَا
حضرت علی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: '' کہو: اے اللہ ! مجھے ہدایت اور میانہ روی پر قائم رکھ ''۔ اور آٖپ نے مجھے اس اور اس یعنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا ۔
: ''میانہ روی '' عربی میں لفظ سداد استعمال فرمایا گیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی درست بات اور درست کام کے ہیں ۔ اور درست وہی ہوتا ہے جس میں میانہ روی ہو ' لہذا اس معنی کو ترجیح دی گئی ہے ۔