فهرس الكتاب

الصفحة 5221 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت انگوٹھی اتارلینے کا بیان

5221 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ فَصُّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ فَطَرَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ وَلَا يَلْبَسُهُ

حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے ۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے اتار پھینکا۔ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں ۔ پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اس سے مہر لگاتے تھے ۔ اسے پہنتے نہیں تھے ۔

1۔ ''اتار پھینکیں '' صحابہ کرام ﷢ کے اس طرح کرنے سے معلوم ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ کے افعال کی اقتدا بھی اسی طرح ضروری تھی اور ہے جس طرح آپ کے اقوال و احکام اور فرامین کی ، الا یہ کہ خصوص کی کوئی دلیل ہو ۔

2۔ ان احادیث کی باب سے مناسبت کےبار ے میں دیکھیے فائدہ حدیث:5217۔

3۔ ''اسے پہنتے نہیں تھے '' یعنی ہمیشہ نہین پہنتے تھے تاہم اکثر اسے پہنا کرتے تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت