کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5239 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ كَانَتْ لَهُ جُمَّةٌ ضَخْمَةٌ فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُحْسِنَ إِلَيْهَا وَأَنْ يَتَرَجَّلَ كُلَّ يَوْمٍ
حضرت ابو قتادہ نے فرمایا کہ ان کے لمبے لمبے بال تھے ۔ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ ان (بالوں ) سے اچھا سلوک کرو اور ہر روز کنگھی کیا کرو۔