کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5264 و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْنَبَ الثَّقَفِيَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيَّتُكُنَّ خَرَجَتْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تَقْرَبَنَّ طِيبًا
حضرت زینب ثقفیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''تم میں سے عورت بھی مسجد کو جائے وہ خوشبو کے قریب بھی نہ جائے ۔''
جب مسجد میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت نہیں حالانکہ وہ مقدس جگہ ہے تو بازار یا لوگوں کے گھروں یا کھیتوں میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے ؟