کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5286 أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِصْبَعِهِ الْيُسْرَى
حضرت انس نے فرمایا:مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں اب بھی رسول اللہ ﷺ کی انگوٹھی مبارک کی چمک آپ کی بائیں (چھوٹی ) انگلی میں دیکھ رہا ہوں ۔
دائیں بائیں کی تفصیل پیچھے گزر چکی ہے ۔ دیکھیے حدیث: 5200۔