فهرس الكتاب

الصفحة 5288 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

انگوٹھی کی جگہ( کس انگلی میں ہے ؟)

5288 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ نَهَانِي نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَاتَمِ فِي السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى

حضرت ابو ہریرہ﷜ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی﷜ کو فرماتے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا ۔

''انگشت شہادت '' عربی میں سبابہ استعمال فرمایاگیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی ہیں گالی دینے والی انگلی ۔ جاہلیت میں لوگ گالی دیتے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے اس لیے وہ اس کوسبابہ کہتے ہیں ۔ مسلمان نمازمیں تشہد کے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اس لیے ہم اسے شہادت والی انگلی کہتے ہیں ۔ گالی دینا شریعت میں ویسے بھی منع ہے چہ جائیکہ کوئی انگلی سبابہ ہو ۔ حدیث میں یہ لفظ عرف عام کے طور پر آگیا ہے ۔ مختصر بھی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت