فهرس الكتاب

الصفحة 5294 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

انگوٹھی اتار پھینکنا اور اسے دوبارہ نہ پہننا

5294 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ جَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ فَطَرَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ وَلَا يَلْبَسُهُ

حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا کرتے تھے ۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں ۔ پھر رسول اللہﷺ نے اسے اتار پھینکا ۔ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں ۔ پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی۔ آپ اس سے مہر لگاتے تھے ۔ اوراسے (عموما) نہیں پہنتے تھے ۔

''پہننے نہیں تھے '' یعنی آپ اسے ہر وقت پہنے نہیں رکھتے تھے بلکہ ضرورت کے وقت پہنتے تھے کیونکہ اس سے آپ کا مقصد زینت نہیں تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت