کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5330 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنْ مَخِيلَةٍ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَنْظُرْ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جوشخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا زمین پر گھسیٹے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کو ( نظر رحمت سے ) نہیں دیکھے گا۔''
مذکورہ احادیث میں تکبر کی قید اتفاقی ہے کیونکہ دوسری حدیث میں صراحت ہے کہ لٹکانا از خود تکبر ہے ۔