کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5333 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ وَقَدْ كَانَ يُخْبِرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ مِنْ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ
حضرت ابو ہریرہ سے منقول ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ''تہبند ٹخنوں سے نیچا ہو تو وہ جگہ آگ میں جائے گی ۔''
''آگ میں جائے گی '' گویا وہ شخص آگ میں جائےگا البتہ آگ متعلقہ حصے تک ہی ہو گی ۔ جب تک سزا پوری نہیں ہو گی وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔