کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5336 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِسْبَالُ فِي الْإِزَارِ وَالْقَمِيصِ وَالْعِمَامَةِ مَنْ جَرَّ مِنْهَا شَيْئًا خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' اسبال ( لٹکانا) تہبند ، قمیص او رپگڑی سب میں ہوتا ہے ۔ جوشخص ان میں سے کسی بھی چیز کو تکبر کے ساتھ زمین پر گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (نظر رحمت سے ) نہیں دیکھے گا۔''