فهرس الكتاب
کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5350 أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةُ تَمَاثِيلَ
حضرت ابو طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ''فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا ذی روح کی تصویر ہو۔''
''ذی روح کی'' اگر کسی جگہ تصویر کا جواز ذکر ہو تو مراد غیر ذی روح کی تصویر ہوگی، مثلًا: حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور کی تصاویر جن کا قرآن میں ذکر ہے۔ اسی طرح آئندہ حدیث میں ذکر شدہ تصاویر۔