فهرس الكتاب

الصفحة 5449 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

بخل سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا

5449 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ قَالَ كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا يُعَلِّمُ الْمُعَلِّمُ الْغِلْمَانَ وَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ دُبُرَ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَحَدَّثْتُ بِهَا مُصْعَبًا فَصَدَّقَهُ

حضرت عمرو بن میمون اودی سے مروی ہے کہ حضرت سعد ﷜اپنے بیٹوں کو یہ کلمات اس طرح سکھلاتے تھے جس طرح استاد بچوں کے سبق رٹاتا ہے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ (فرض ) نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اللہ تعالی کی پناہ طلب کیا کرتے تھے:''اے اللہ !میں بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔بزدلی سے تیری پناہ حاصل کرتا ہوں ۔اس بات سے بھی پناہ طلب کرتا ہوں کہ مجھے ذلیل ترین عمر میں پہنچایا جائے ۔میں دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور قبر کے عذاب سے (بچنے کے لیے ) میں تری پناہ حاصل کرتا ہوں ۔'' (راوی نے کہا ) میں نے یہ کلمات ( حضرت سعد ﷜کے بیٹے ) مصعب کو بیان کیے تو انھوں نے تصدیق کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت