فهرس الكتاب

الصفحة 5457 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

5457 أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي بلَالُ بْنُ يَحْيَى أَنَّ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ فَأَخَذَ بِيَدِي ثُمَّ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَشَرِّ بَصَرِي وَشَرِّ لِسَانِي وَشَرِّ قَلْبِي وَشَرِّ مَنِيِّي قَالَ حَتَّى حَفِظْتُهَا قَالَ سَعْدٌ وَالْمَنِيُّ مَاؤُهُ خَالَفَهُ وَكِيعٌ فِي لَفْظِهِ

حضرت شکل بن حمید ﷜نے فرمایا کہ میں نبئ اکرمﷺکے پاس حاضر ہوا اور کہا:اے اللہ کے نبی!مجھے ایسے کلمات سکھائیے جن کے ساتھ میں پناہ حاصل کیا کروں ۔آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا:'' (یوں) کہہ (اے اللہ!) میں اپنے کان 'آنکھ'زبان'دل اور منی کے شر سے تیری پناہ میں آت ہوں ۔''حتیٰ کہ میں نے ان کلمات یاد کر لیا۔ (راوی حدیث) سعد بن اوس نے کہا:منی سے مراد اس (شخص ) کا پانی 'یعنی نطفہ ہے ۔وکیع (ابن الجراح) نے اس حدیث کے لفظوں میں اس (ابو نعیم) کی مخالفت کی ہے ۔ (اگلی روایت کے الفاظ دیکھنے سے اختلاف صریح طور پر کھل جاتا ہے۔)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت