547 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّ النِّسَاءُ يُصَلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ فَيَرْجِعْنَ فَمَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ مِنْ الْغَلَسِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز اپنی چادروں میں لپٹ کر پڑھتی تھیں، پھر واپس جاتیں تو اندھیرے کی بنا پر کوئی انھیں پہچان نہیں سکتا تھا۔