5513 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ قَالَ وَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ خَمْسٍ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَفِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ
حضرت ابوعلقمہ نے کہاکہ مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بالمشافہ بیان کیاکہ نبئ اکرم ﷺ نے فرمایا:''پانچ چیزوں سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کیا کرو:جہنم کےعذاب،قبرکےعذاب ،زندگی وموت کےفتنے اورمسیح دجال کےفتنےسے۔''
زندگی اورموت کافتنہ گنتی میں دوہیں ۔ تبھی پانچ چیزیں بنیں گی یعنی زندگی کافتنہ اورموت کافتنہ ۔