فهرس الكتاب

الصفحة 5523 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

آگ کی تپش سے بچاؤ کی دعا

5523 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ الْجَنَّةُ اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَمَنْ اسْتَجَارَ مِنْ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ النَّارُ اللَّهُمَّ أَجِرْهُ مِنْ النَّارِ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:جوشخص اللہ تعالی سے تین مرتبہ جنت کاسوال کرےتوجنت کہتی ہے:اے اللہ اسے جنت میں داخل فرما: اورجوشخص تین دفعہ آگ سے پناہ مانگے توآگ خود کہتی ہے:یا اللہ!اس کو آگ سے بچا ۔'

جنت جہنم اورآگ وغیرہ اللہ تعالی کی مخلوق ہیں ۔ وہ اللہ تعالی سے باتیں کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی ان سے باتیں فرماتا ہے۔ اس پر کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہییے اورنہ کوئی تکلیف ۔ ارشاد باری تعالی ہے (وان من شیء الا یسبح بحمدہ ولکن لا تفقھون تسبیحھم) بنی اسرائیل 17:44)یہاں حال و قال کی بحث کی ضرورت نہیں ۔ یہ خالق ومخلوق کامعاملہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت