فهرس الكتاب

الصفحة 5530 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

ناکردہ گناہوں کے شرسےپناہ مانگنا

5530 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ يَسَافٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَخْبِرِينِي بِدُعَاءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ قَالَتْ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ

حضرت فروہ بن نوفل سے منقول ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی دعا بتلائیے جورسول اللہ ﷺفرمایا کرتے تھے ۔ انھوں نے کہا:آپ فرماتے تھے:اے اللہ ! میں ان کاموں کے شرسے تیری پناہ میں آتا ہوں جو میں کر چکا ہوں اور ان کاموں کے شرسے بھی جو میں نے (ابھی تک ) نہیں کیے ۔''

آئندہ گناہوں کےشرسے بھی پںاہ طلب کر جاسکتی ہے کیونکہ آخر ان کا صدور تومقدر ہے ۔ اورقیامت کےدن سب گناہ ہی نامئہ اعمال میں موجود ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت