5586 أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ قَالَ الْحُسَيْنُ قَالَ أَحْمَدُ وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
حضرت ابن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور چیز خمر ہے ۔ ،، حسین بن منصور نے کہا:امام احمد ن نے فرمایا: یہ حدیث صحیح ہے ۔
امام نسائی نے امام احمد کا قول اس لیے نقل فرمایا ہے کہ احناف کہتے ہیں کہ امام یحیی بن معین نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے ، خالانکہ ابن معین سے یہ قول کہیں بھی ثابت نہیں ۔بے پرکی اڑانے سے کیا فائدہ ؟ پھر کوئی ایک حدیث ہے جسے ضعیف کہنے سے جان چھوٹ جائے گی ؟آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ؟