5636 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ
حضرت ابو سعید خدری سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی مٹکے ،کدو کےبرتن اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن میں بنائی گئی نبیذ پینے سے منع فرمایا ۔
مباد ا اس میں نشہ ہو مگر ہلکا ہونے کی وجہ سے محسوس نہ ہو ۔ یہ حکم ابتدا میں تھا جب لوگ شراب کے رسیا تھے اور انھیں شراب سے روک دیا گیا تھا۔ معمولی نشہ ان کو محسوس نہیں ہوتا تھا ۔ بعد میں جب نشے والی بات پرانی ہوگئی تو ان برتنوں میں نبیذ میں کی اجازت دے دی گئی ، بشرطیکہ اس میں نشہ نہ ہو ۔ یہ جمہور اہل علم کا مسلک ہے ۔