فهرس الكتاب
5639 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَوْنِ بْنِ صَالِحٍ الْبَارِقيِّ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ نَصْرٍ وَجُمَيْلَةَ بِنْتِ عَبَّادٍ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ شَرَابٍ صُنِعَ فِي دُبَّاءٍ أَوْ حَنْتَمٍ أَوْ مُزَفَّتٍ لَا يَكُونُ زَيْتًا أَوْ خَلًّا
حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا مشروب پینےسے منع فرماتے سناجو کدو کے برتن یا روغنی مٹکے یا تارکول لگے ہوئے برتن میں تیار کیا گیا ہے ، علاوہ زیتون کے تیل اور سرکے ۔
علاوہ زیتوں کے تیل کے ،، یہ بات یادر ہے کہ تیل ،خواہ زیتون کا ہو یا کسی اور چیز کا کسی بھی برتن میں ہو استعمال ہو سکتا ہے کیو نکہ تیل میں نشہ پید ا ہونے کا امکان نہیں ۔ اسی طرح سرکہ وغیرہ کیونکہ نہی کی وجہ تو نشہ ہے جواس میں پیدا نہیں ہوتا۔