فهرس الكتاب

الصفحة 5708 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

وہ احادیث جن سے بعض لوگوں نے نشہ آور مشروب پینے کا جواز نکالا ہے

5708 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ إِمَامٌ لَنَا وَكَانَ مِنْ أَسْنَانِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِذَا خَشِيتُمْ مِنْ نَبِيذٍ شِدَّتَهُ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَشْتَدَّ

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب تمھیں نبیذ میں تیزی اور جوش کاخطرہ ہو تو اس کی تیزی کو پانی سے توڑلیا کرو۔

(راوی حدیث) عبداللہ نے کہا ( یعنی ) اس کی تیزی سے پہلے (پانی ملاؤ۔ تیزی کے بعد نہیں کیونکہ پھر تونشہ پیدا ہوچکا )

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت