فهرس الكتاب

الصفحة 5739 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

کون سی نبیذ پینیں جائز ہیں اور کون سی ناجائز؟

5739 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عُمَيْرِ بْنِ النَّحَّاسِ عَنْ ضَمْرَةَ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا أَعْنَابًا فَمَاذَا نَصْنَعُ بِهَا قَالَ زَبِّبُوهَا قُلْنَا فَمَا نَصْنَعُ بِالزَّبِيبِ قَالَ انْبِذُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ وَاشْرَبُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَانْبِذُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ وَاشْرَبُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ وَانْبِذُوهُ فِي الشِّنَانِ وَلَا تَنْبِذُوهُ فِي الْقِلَالِ فَإِنَّهُ إِنْ تَأَخَّرَ صَارَ خَلًّا

حضرت دیلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے کہا اے اللہ کے رسول ہمارے ہاں انگور بہت ہوتے ہیں ہم ان کا کیا کریں آپ نے فرمایا ان کو منقیٰ بنالو ہم نے کہا پھر منقی کو کیا کریں آپ نے فرمایا صبح کے وقت نبیذ بنا لیا کرو اور شام کے کھانے کے ساتھ پی لیا کرو۔لیکن نبیذ چمڑے کے مشکیزوں میں بناؤ ۔مٹکوں میں نہ بناؤ کیونکہ مشکیزوں میں اگر دیر تک بھی پڑا رہا تو وہ سرکہ بن جائے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت