فهرس الكتاب

الصفحة 594 من 5761

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل

مسافر مغرب اور عشاء کی نمازوں کو کس وقت جمع کرے؟

594 أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ غَابَتْ الشَّمْسُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ فَجَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِسَرِفَ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سورج غروب ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تھے مگر آپ نے دونوں نمازیں (مقامِ) سرف میں جمع کیں۔

سرف ایک مقام ہے جو مکہ مکرمہ سے دس میل کے فاصلے پر ہے۔ ظاہر ہے کہ اتنا فاصلہ طے کرنا مغرب کے وقت کے اندر تو ممکن نہیں، لہٰذا یہ لازمًا جمع تاخیر ہے جو سفر میں بلاریب جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت