فهرس الكتاب

الصفحة 619 من 5761

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل

جس نماز سے سویا رہا'اگلے دن اس نماز کے وقت دوبارہ پڑھنا

619 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَسِيتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ إِذَا ذَكَرْتَ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا بِهِ يَعْلَى مُخْتَصَرًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب تم نماز بھول جاؤ تو جب یاد آئے پڑھ لو کیونکہ اللہ تعالیٰ (قرآن مجید میں) فرماتا ہے: (واقم الصلوۃ لذکری) ''اور میری یاد آنے پر نماز قائم کرو۔''

عبدالاعلیٰ نے کہا: ہمیں یہ روایت حضرت یعلی نے اختصار کے ساتھ بیان کی۔

(واقم الصلوۃ لذکری) (طٰہٰ۲۰:۱۴) اس کے ایک معنی ہیں: ''مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھو۔'' دوسرا ترجمہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک قراءت میں [للذکری] بھی پڑھا گیا ے۔ اس کے معنی ہیں: نماز یاد آنے پر، یا معنی ہیں: نصیحت حاصل کرنے کے لیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت