فهرس الكتاب

الصفحة 624 من 5761

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل

فوت شدہ نماز کی قضا کیسے ادا کی جائے؟

624 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ عَرَّسْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَسْتَيْقِظْ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ بِرَأْسِ رَاحِلَتِهِ فَإِنَّ هَذَا مَنْزِلٌ حَضَرَنَا فِيهِ الشَّيْطَانُ قَالَ فَفَعَلْنَا فَدَعَا بِالْمَاءِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى الْغَدَاةَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دن دورانِ سفر میں) ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آخر رات میں پڑاؤ ڈالا اور ہم نہ جاگے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا۔ (جاگنے پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر آدمی اپنی سواری کا سر پکڑے (یہاں سے کوچ کرے) کیونکہ اس مقام میں شیطان ہمارے پاس رہا۔'' ہم نے اسی طرح کیا (وہاں سے نکل گئے۔) پھر آپ نے پانی منگویاا ور وضو کیا، پھر دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں ، پھر جماعت کی اقامت کہی گئی اور آپ نے صبح کی نماز پڑھائی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت