فهرس الكتاب

الصفحة 650 من 5761

کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل

اذان کے آخری کلمات

650 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ بِلَالٍ قَالَ آخِرُ الْأَذَانِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ

حضرت بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اذان کے آخری کلمات [اللہ أکبر اللہ أکبر، لا إلہ إلا اللہ] ہیں۔

آخری کلمات ضبط کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی شخص ابتدا پر قیاس کرتے ہوئے اللہ أکبر چار دفعہ اور لا إلہ إلا اللہ کو دیگر کلمات پر قیاس کرتے ہوئے دو دفعہ نہ کہہ دے یا شروع میں أشھد کا اضافہ نہ کر دے۔ چونکہ یہ آخری کلمات باقی اذان کے انداز سے مختلف ہیں، اس لیے انھیں خصوصًا ضبط کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت