فهرس الكتاب

الصفحة 696 من 5761

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل

نبی کی مسجد اور اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت

696 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمِّارٍ الدُّهْنِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ قَوَائِمَ مِنْبَرِي هَذَا رَوَاتِبُ فِي الْجَنَّةِ

حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''میرے گھر اور میرے منبر کا درمیانی فاصلہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے۔''

(۱) اس روایت کے مفہوم میں مختلف اقوام ہیں:  یہ حصہ جنت سے لایا گیا ہے اور جنت میں منتقل کیا جائے گا۔  یہاں عبادت کرنا جنت میں جانے کا حتمی ذریعہ ہے۔  یہ حصہ نزول رحمت الٰہی میں جنت کی طرح ہے۔ آخری دو مفہوم زیادہ مناسب ہیں گویا آپ کے قدم ہائے مبارکہ کی بکثرت تشریف کی بنا پر یہ حصہ جنت نظیر بن گیا۔ سبحان اللہ و بحمدہ، سبحان اللہ العظیم۔ (۲) ''میرے گھر'' سے مراد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ ہے۔ ریاض الجنہ کی پیمائش تقریبًا 75 x 75 (فٹ) ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت