فهرس الكتاب

الصفحة 721 من 5761

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل

مسجد میں انگلیوں میں انگلیاں پھنسانا

721 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ

حضرت اعمش کی یہ حدیث حضرت اسحاق بن ابراہیم نے ہمیں بواسطہ نصر، شعبہ سے مذکورہ حدیث کے ہم معنی بیان کی ہے۔

یہ دونوں سندیں ایک ہی حدیث کی ہیں، دونوں میں حضرت اعمش ہیں۔ اتفاق یہ ہے کہ امام نسائی رحمہ اللہ کو دونوں سندیں بیان کرنے والے استاد اسحاق بن ابراہیم ہی ہیں۔ سندوں کا اختلاف اسحاق اور اعمش کے بین بین ہے۔ دونوں سندیں صحیح ہیں۔ لیکن پہلی سند عالی ہے کہ اس میں مصنف اور اعمش کے درمیان دو واسطے ہیں جبکہ دوسری سند نازل کہ مصنف اور اعمش کے مابین تین واسطے ہیں۔ [فذکرنحوہ] احتمال ہے کہ اس سے مراد امام نسائی کے شیخ اسحاق ہوں، انھوں نے یہ حدیث اپنی دوسری سند (نضر عن شعبۃ) کے ساتھ پہلی حدیث کے مفہوم کے قریب قریب بیان کی ہے اور ممکن ہے کہ اس سے مراد امام شعبہ ہوں کہ انھوں نے یہ حدیث عیسیٰ بن یونس کی حدیث کے ہم معنی ذکر کی ہے۔ واللہ أعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت