فهرس الكتاب

الصفحة 837 من 5761

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل

باب: امام اور مقتدی کی نیت کا مختلف ہونا

837 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى صَلَاةَ الْخَوْفِ فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ وَبِالَّذِينَ جَاءُوا رَكْعَتَيْنِ فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا وَلِهَؤُلَاءِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف پڑھائی۔ آپ نے ان لوگوں کو جو آپ کے پیچھے تھے دو رکعتیں پڑھائیں اور ج بعد میں آئے انھیں بھی دو رکعتیں پڑھائیں۔ اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعتیں ہوگئیں اور ان سب کی دو دو رکعتیں۔

باب سے مناسبت تب ہوگی اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری دو رکعتوں میں متفل مانا جائے اور یہی قرین قیاس ہے۔ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سلام سے چار رکعتیں پڑھیں اور باقی نے دو دو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت