فهرس الكتاب

الصفحة 951 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

باب: صبح کی نماز میں سورئہ قٓ پڑھنا

951 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ قَالَ شُعْبَةُ فَلَقِيتُهُ فِي السُّوقِ فِي الزِّحَامِ فَقَالَ ق

حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے چچا سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو پ نے ایک رکعت میں پڑھا (والنحل باسقت لھا طلع نصید) ''اور کھجوروں کے لمبے لمبے درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوں گے۔''

شعبہ نے کہا: میں زیاد سے بازار میں ہجوم میں ملا تو انھوں نے کہا: سورۂ ق پڑھی۔

زیاد بن علاقہ کے چچا صحابیٔ رسول قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ کتب ستہ میں ان سے صرف دو روایات مروی ہیں۔ ایک یہی مذکورہ حدیث اور دوسری جامع ترمذی میں حدیث: ۳۵۹۱ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت