فهرس الكتاب

الصفحة 2186 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا بیان

2186 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ أَنْبَأَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ كَهْمَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى قَالَتْ لَا إِلَّا أَنْ يَجِيءَ مِنْ مَغِيبِهِ قُلْتُ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا كُلَّهُ قَالَتْ لَا مَا عَلِمْتُ صَامَ شَهْرًا كُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ وَلَا أَفْطَرَ حَتَّى يَصُومَ مِنْهُ حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ

حضرت عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے عرض کیا: کیا رسول اللہﷺ ضحی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، مگر یہ کہ آپ سفر سے واپس تشریف لائیں۔ میں نے کہا: کیا رسول اللہﷺ کسی مہینے کے مکمل روزے رکھتے تھے؟ فرمایا: نہیں۔ میرے علم کے مطابق آپ نے کسی مہینے کے مکمل روزے رکھتے تھے؟ فرمایا: نہیں۔ میرے علم کے مطابق آپ نے کسی مہینے کے مکمل روزے نہیں رکھے علاوہ رمضان المبارک کے اور نہ کسی مہینے کے تمام دنوں کا ناغہ کیا بلکہ کچھ نہ کچھ ضرور روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ فوت ہوگئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت