سفر میں روزہ رکھنا 'نیز اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ناقلین کا اختلاف
2290 أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ حَتَّى أَتَى قُدَيْدًا ثُمَّ أَفْطَرَ حَتَّى أَتَى مَكَّةَ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ مدینہ منورہ سے چلے تو روزے رکھتے رہے حتیٰ کہ قدید کے مقام پر آگئے، پھر آپ نے روزے رکھنے بند کر دیئے حتیٰ کہ مکہ مکرمہ آگئے۔''