فهرس الكتاب

الصفحة 2291 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

سفر میں روزہ رکھنا 'نیز اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ناقلین کا اختلاف

2291 أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ فِي السَّفَرِ حَتَّى أَتَى قُدَيْدًا ثُمَّ دَعَا بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ فَأَفْطَرَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (فتح مکہ کے) سفر میں روزے رکھتے رہے حتیٰ کہ قدید مقام پر آئے تو دودھ کا پیالہ منگوایا اور پی لیا۔ اس طرح آپ نے اور آپ کے صحابہ نے روزہ کھول لیا۔

یہ روایت تفصیل سے پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھئے، روایت: ۲۲۶۵) جس میں روزے کے افطار کی وجہ مشقت بیان کی گئی ہے۔ اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اس کے بعد مکہ مکرمہ تشریف لانے تک روزہ نہیں رکھا۔ اس کی وجہ مشقت کے علاوہ یہ بھی تھی کہ مکہ مکرمہ میں جنگ کا امکان تھا، لہٰذا آپ نے مناسب سمجھا کہ لوگ کچھ جسمانی قوت حاصل کر لیں، اس لیے حکمًا روزے رکھنے سے روک دیا۔ گویا مخصوص حالت میں سفر کے دوران میں روزہ رکھنے سے روکا جا سکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت