2329 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ قُلْنَا لَا قَالَ فَإِنِّي صَائِمٌ
ام المومنین حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ''تمہارے پاس (کھانے کی) کوئی چیز ہے؟'' ہم نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ''میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔''