کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
235 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أُنَازِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِنَاءَ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ مِنْهُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا، میں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے وقت برتن اپنی اپنی طرف کھینچتے تھے۔
''اپنی اپنی طرف کھینچتے تھے۔'' اس کا مطلب یہ ہے کہ پانی آسانی سے اور قریب سے لیا جا سکے یا خوش طبعی کے طور پر۔ میاں بیوی میں ایسی کھینچا تانی ان کی باہمی بے تکلفی اور پیار محبت کی مظہر ہے، جو شرعًا قبیح ہے نہ عقلًا اور نہ عرفًا، بلکہ محمود اور پسندیدہ ہے۔