2383 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي صَوْمِ الدَّهْرِ لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ
حضرت عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ہمیشہ روزہ رکھنے (والے) کے بارے میں فرمایا: ''اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ چھوڑا۔''
''نہ رکھا اور نہ چھوڑا۔'' چھوڑا تو حقیقتًا نہیں، رکھا اس لیے نہیں کہ شریعت کی نافرمانی کی، ثواب نہ ملا گویا نہ رکھا۔