ادائیگی حج' ادائیگی قرض کے مشابہ ہے
2640 أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ النَّسَائِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَدَيْنُ اللَّهِ أَحَقُّ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے والد حج کیے بغیر فوت ہوگئے ہیں، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ''بتاؤ اگر تمھارے والد پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟'' اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ''تو اللہ کا قرض ادائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔''