فهرس الكتاب

الصفحة 2641 من 5761

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل

ادائیگی حج' ادائیگی قرض کے مشابہ ہے

2641 أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَثْبُتُ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِنْ شَدَدْتُهُ خَشِيتُ أَنْ يَمُوتَ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ أَكَانَ مُجْزِئًا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے نبیﷺ سے پوچھا کہ میرے باپ پر حج فرض ہے مگر وہ انتہائی بوڑھے ہیں۔ سواری پر نہیں بیٹھ سکتے۔ اور اگر میں انھیں (پالان پر) باندھ دوں تو خطرہ ہے کہ وہ مر جائیں گے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ فرمایا: ''بتاؤ اگر اس پر قرض ہوتا اور تم ادا کرتے تو کیا اسے کفایت کرتا؟'' اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ''پھر تم اپنے باپ کی طرف سے حج بھی کرو۔''

مذکورہ روایت میں ہے کہ سوال کرنے والا مرد تھا جبکہ اس سے قبل حدیث نمبر: ۲۶۳۸، ۲۶۳۶ اور اس کے بعد حدیث: ۲۶۶۲، ۲۶۴۳ وغیرہ میں مذکورہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت تھی، تاہم راجح اور درست بات یہ ہے کہ سوال کرنے والی عورت ہی تھی اور [الرجل] ''مرد'' کے الفاظ شاذ یا منکر ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ضعیف سنن النسائی للالبانی، حدیث: ۲۶۳۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت