فهرس الكتاب

الصفحة 3194 من 5761

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل

جو شخص کسی غازی کی بیوی سے خیانت کا ارتکاب کرے

3194 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاهِدُوا بِأَيْدِيكُمْ وَأَلْسِنَتِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''اپنے ہاتھوں' زبانوں اور مالوں کے ساتھ جہاد کرو۔''

1)یہ اور بعد والی احادیث سابقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ یہ ''متفرقات'' کی ذیل میں آتی ہیں جن کا جہاد سے کچھ تعلق ہے۔ ہاتھوں سے جہاد' لڑائی کرنا' زبان سے جہاد' تبلیغ کرنا اور مال سے جہاد مجاہدین سے مالی تعاون ہے۔ (2) محقق کتاب نے اسے سندًا ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہ روایت دیگر محققین کے نزدیک صحیح ہے جس کی تفصیل حدیث نمبر:3098 کے فوائد میں دیکھی جاسکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت