ان چیزوں کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر فرض فرمائیں اور دوسرے لوگوں پر حرام' تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید اپنا قرب نصیب فرمائے' ان شاء اللہ
3204 أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدْ خَيَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ أَوْ كَانَ طَلَاقًا
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بیویوں کو طلاق کا اختیار دیا تھا تو کیا یہ طلاق ہوگی؟
بعض حضرات قائل ہیں کہ اگر خاوند (مندرجہ بالا صورت میں) اپنی بیوی کو طلاق کا اختیار دے دے تو عورت کو ہر حال میں طلاق ہوجائے گی' خواہ وہ خاوند کے گھر رہنے ہی کو پسند کرے۔ حضرت عائشہؓ نے اس خیال کی تردید فرمائی کہ جب عورت نے خاوند کو ترجیح دی تو پھر طلاق کیسی؟