فهرس الكتاب

الصفحة 3206 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

ان چیزوں کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر فرض فرمائیں اور دوسرے لوگوں پر حرام' تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید اپنا قرب نصیب فرمائے' ان شاء اللہ

3206 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُحِلَّ لَهُ النِّسَاءُ

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی وفات سے پہلے آپ کو مزید عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

جب رسول اللہﷺ کی ازواج مطہرات مندرجہ بالا اختیار والے امتحان میں سوفیصد کامیاب ثابت ہوئیں تو ان کی عظمت شان کے اظہار کے لیے آپﷺ کو منع فرمادیا گیا کہ آپ ان میں سے کسی کو طلاق دیں' یا ان کے علاوہ کسی اور عورت سے نکاح کریں' مگر چونکہ مقصد آپ پر پابندی لگانا نہیں تھا بلکہ مقصد ازواج مطہرات کی عظمت ظاہر کرنا تھا' لہٰذا کچھ وقت گزارنے کے بعد صراحت فرمادی گئی کہ نکاح وطلاق کے مسئلے میں آپ پر کوئی پابندی نہیں جسے چاہیں رکھیں' جسے چاہیں طلاق دیں اور جس سے چاہیں نکاح فرمائیں۔ مگر رسول اللہﷺ نے اختیار کو استعمال نہیں فرمایا بلکہ ان بیویوں ہی کو قائم رکھا اور ان کی عزت وافزائی فرمائی۔ﷺ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت