فهرس الكتاب

الصفحة 3260 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

آدمی اپنی نابالغ بیٹی کا نکاح کرسکتا ہے

3260 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَأَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ وَمَاتَ عَنْهَا وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سے شادی فرمائی تو وہ نو سال کی تھیں۔ آپﷺ فوت ہوئیہ تو وہ اٹھارہ سال کی تھیں۔

بعض حضرات جوبزعم خود محقق بنتے ہیں' حضرت عائشہؓ کی عمر کے بارے میں مندرجہ بالا احادیث کو تسلیم نہیں کرتیـ' حالانکہ یہ احادیث صحیح ہیں۔ خود حضرت عائشہؓ کا بیان ہے جو ان کے مختلف شاگردوں نے ان سے نقل فرمایا ہے۔ اتنے شاگردوں کو ایک ہی غلطی نہیں لگ سکتی۔ اور پھر ان ''محققین'' کے پاس سوائے چند قیاسی باتوں کے کوئی دلیل نہیں۔ تف ہے ایسی تحقیق پر اور افسوس ہے ایسی عقل پر۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت