فهرس الكتاب

الصفحة 3265 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

کنواری لڑکی سے اس کے نکاح کے بارے میں اجازت لی جائے

3265 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ''بیوہ کے مقابلے میں ولی کو اختیار نہیں اور نابالغ یا کنواری سے بھی مشورہ کرلیا جائے۔ اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی طرف سے اقرار اور اجازت ہے۔''

''ولی کو اختیار نہیں'' یعنی ولی کو رکاوٹ ڈالنے کا اختیار نہیں بلکہ وہ بیوہ کی بات کو ترجیح دے۔ یہ اس حدیث کے صحیح معنی ہیں جو دیگر احادیث سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت